مریم نواز آج جاوید لطیف کے اہلخانہ سے ملاقات کریں گی
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازآج شیخوپورہ پہنچیں گی۔
May 16, 2021 · قومی
آپ کے لیڈر کا اتنا خوف ہے کہ میڈیا پر ان کی آواز بند ہے۔فائل فوٹو
مسلم لیگ ن کی نا ئب صدرمریم نواز آج شیخوپورہ کے دورے کے دوران لیگی رہنما جاوید لطیف کے اہلخانہ سے ملاقات کریں گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازآج شیخوپورہ پہنچیں گی اور رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف سے اظہار یکجہتی کے لیے ان کی رہائش گاہ جائیں گی۔
مریم نوازجاوید لطیف کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی پارٹی کے لیے خدمات کا اعادہ کریں گی۔
واضع رہے کہ رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف ملک دشمن بیانات کے حوالے سے بنائے گئے ایک مقدمے میں گرفتار ہیں اوراس وقت ریمانڈ پرجیل میں ہیں۔