ملک بھرکے سیاحتی مقامات تاحکم ثانی بند رکھنے کا فیصلہ

ملک بھر کے بازار آج سے رات 8 بجے تک کھلے رکھے جاسکیں گے۔

               
May 17, 2021 · اہم خبریں, قومی
پنجاب کے پانچ اور کے پی کے کے ایک ضلع میں پابندیاں مزید ایک ہفتہ برقرار ہیں گی۔فائل فوٹو

پنجاب کے پانچ اور کے پی کے کے ایک ضلع میں پابندیاں مزید ایک ہفتہ برقرار ہیں گی۔فائل فوٹو

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وبا کے پیشِ نظر ملک بھرکے سیاحتی مقامات کو تاحکم ثانی بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

این سی او سی کی جانب سے یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عید کی تعطیلات کے بعد دفاتر آج سے 50 فیصد حاضری کی شرط کے ساتھ کھل گئے ہیں اور ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ بحال ہو چکی ہے جب کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں گنجائش سے 50 فیصد کم مسافروں کی شرط لازمی ہوگی۔

اس کے علاوہ 70 فیصد مسافروں کو بٹھانے کی شرط کے ساتھ ٹرینیں بھی چلیں گی ،ملک بھرکے بازار آج سے رات 8 بجے تک کھلے رکھے جاسکیں گے جب کہ ریسٹورینٹس بدستور ڈائن اِن کے لیے بند رہیں گے، صرف ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔