عمران خان سیاسی انتقام میں اندھے ہو چکے ہیں ۔ مریم اورنگزیب

شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا اعلان توہین عدالت کا جرم کرنے کا باضابطہ اعتراف ہے ۔

               
May 17, 2021 · اہم خبریں, قومی
آٹا 35 روپے فی کلو سے 80روپے تک پہنچا دیا۔فائل فوٹو

آٹا 35 روپے فی کلو سے 80روپے تک پہنچا دیا۔فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عید کے بعد پہلے ورکنگ ڈے ہی شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا عمل ثابت کرتا ہے کہ عمران صاحب سیاسی انتقام میں اندھے ہو چکے ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا اعلان توہین عدالت کا جرم کرنے کا باضابطہ اعتراف ہے ،عید کی چھٹیوں میں عمران خان کو غریب یاد نہیں رہے ، شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنا یاد تھا۔