شہباز شریف نے عدالتی فیصلہ کے باوجود حکومت کی جانب سے بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دینے پرتوہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔
شہباز شریف نے لاہور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی جس میں ڈی جی ایف آئی اے، سیکریٹری داخلہ، اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔شہباز شریف نے سینیٹراورقانونی ماہر اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز سے مشاورت مکمل کرنے کے بعد درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا کہ عدالت نے مجھے بیرون ملک جانے کی اجازت دی لیکن امیگریشن حکام نے بیرون ملک جانے سے روک دیا۔
شہباز شریف نے درخواست کی کہ متعلقہ حکام کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے شہباز شریف کو 8 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔