محکمہ موسمیات نے توکتے سمندری طوفان سے متعلق آٹھواں الرٹ جاری کردیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ سمندری طوفان 18 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغرب کی طرح حرکت کررہا ہے، طوفان کا کراچی کے ساحل سے فاصلہ 800 کلومیٹر جبکہ ٹھٹہ سے 730 کلومیٹر پر ہے، سمندری طوفان سے فی الوقت پاکستان کے کسی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں۔
محکمہ موسمیات کے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ہوا کے کم دباؤ کے زیراثر سندھ کے متعدد اضلاع میں 17سے 19مئی تک 40سے 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرد آلود ہوائیں چلیں گی، اس دوران سندھ کے متعدد اضلاع میں تیز آندھی و شدید بارش کا امکان ہے، جس کے باعث مذکورہ علاقوں میں پھلوں کے باغات متاثر ہوسکتے ہیں، ماہی گیر 19 مئی تک گہرے سمندر میں جانے سے اجتناب کریں۔