لاڑکانہ میں پولیس نے اپنی سگی نوجوان بہن کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے درندہ صفت بھائی کو گرفتارکرلیا۔
رپورٹ کے مطابق14 سالہ لڑکی کی ماں نے حیدری پولیس اسٹیشن میں اپنے 25 سالہ بیٹے کے خلاف درخواست جمع کروائی جس میں موقف اختیارکیا گیا کہ محمد امین کوریجو نے میری بیٹی اوراپنی بہن ریما کو گھر میں اکیلے ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا،اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ، حیدری پولیس اسٹیشن نے امین کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتارکرلیا۔