شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینے کے خلاف وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں اپیل دائرکر دی ،وفاق نے اپیل وزارت داخلہ کے ذریعے دائرکی ،اپیل میں 12 قانونی نکات اٹھائے گئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق درخواست میں کہاگیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے متعلقہ ادروں سے جواب مانگانہ کوئی رپورٹ ، شہباز شریف کے واپس آنے کی کوئی گارنٹی نہیں جبکہ شہباز شریف خود نواز شریف کی واپسی کے ضامن ہیں ،شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی درخواست پر فیصلہ اسی روز سنادیاگیا،لاہور ہائیکورٹ نے نوٹس جاری کیے بغیر حتمی ریلیف جاری کر دیا ،بیرون ملک جانے کی درخواست پر یکطرفہ فیصلہ نہیں دیا جا سکتا ، لاہور ہائیکورٹ نے قانونی اصولوں کے برعکس فیصلہ سنایا۔
درخواست میں کہا گیا کہ اپیل پر فیصلہ آنے تک لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔