پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی صاحب کی چادر چار دیواری پر حملہ ایک نیچ حرکت ہے اور گھٹیا سوچ اور ذہنیت کی عکاس ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’جاوید ہاشمی صاحب کی چادر چار دیواری پر حملہ ایک نیچ حرکت ہے اور گھٹیا سوچ اور ذہنیت کی عکاس ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ جو چاہے کر لو، وقت بدل رہا ہے۔ اس وقت سے ڈرو جب اپنے بچائو کے لیے تمھارے پاس حکومت اور حکومتی طاقت نہیں رہے گی،انشاءاللّہ فتح حق اور سچ کی ہوگی۔‘
جاوید ہاشمی صاحب کی چادر چار دیواری پر حملہ ایک نیچ حرکت ہے اور گھٹیا سوچ اور زہنیت کی عکاس ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ جو چاہے کر لو، وقت بدل رہا ہے۔ اس وقت سے ڈرو جب اپنے بچاو کے لیے تمھارے پاس حکومت اور حکومتی طاقت نہیں رہے گی۔
انشاءاللّہ فتح حق اور سچ کی ہوگی۔— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 17, 2021
واضح رہے کہ ملتان میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاوید ہاشمی کی زمینوں کو غیر قانونی قبضہ قرار دیتے ہوئے آپریشن کیا جارہا ہے اور ضلعی انتطامیہ کی جانب سے زمین پر بنائی گئی چار دیواری کو گرادیا گیا ہے۔