ملتان میں محکمہ اوقاف نے آپریشن کرکے جاوید ہاشمی کے شادی ہال کی دیواریں گرادیں، شامیانے اور ڈیکوریشن کا دیگر سامان، کراکری بھی قبضے میں لے لی گئیں۔
ملتان میں جاوید ہاشمی کی بیٹی اور داماد کے ہال کے خلاف محکمہ اوقاف نے آپریشن کیا۔محکمہ اوقاف کا موقف ہے کہ ریکارڈ کے مطابق صرف اوقاف کی زمین وا گزار کروائی جارہی ہے۔
دوسری جانب جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ چار پشتوں سے خرید ی ہوئی زمین ہے، آپریشن سے پہلے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ مالکان کے پاس شادی ہال کی منظوری کے کوئی کاغذات نہیں تھے۔