اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) نے اسرائیلی فوج کی بربریت کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی۔
قرارداد میں عالمی برادری سے اسرائیلی بربریت کا فوری نوٹس لینے اور فلسطین میں اسرائیلی بربریت پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی ایڈوائزری گروپ کے اجلاس میں ایوان میں اسرائیلی جارحیت کو بھر پور طریقے سے اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں قومی اسمبلی کے اجلاس کو صرف فلسطین کے مسئلے تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی قواعد معطل کرکے صرف مسئلہ فلسطین پر بحث کرائیں اور قرارداد منظور کی جائے۔
قرارداد میں عالمی برادری سے اسرائیلی بربریت کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos