سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 1.93روپے، ڈیزل کی قیمت میں 3.35 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی
سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 1.93روپے، ڈیزل کی قیمت میں 3.35 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی

وزیر اعظم نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹٰی نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کے تناظر میں 31 مئی تک کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوائی تھی۔
سمری میں پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 93 پیسے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 35 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔
وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی۔
واضح رہے کہ 15 اپریل کو پیٹرول 1.79 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 2.32 روپے، مٹی کے تیل میں 2.06 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.21 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی جب کہ 30 اپریل کو آئندہ 15 روز کے لیے قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔
31 مئی تک پٹرول کی قیمت 108.56پیسے فی لٹر پر برقرار رہے گی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت110 روپے 76 روپے فی لٹر پر برقرار رہے گی۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے پٹرولیم لیوی اور دیگر ٹیکسز ایڈجسٹ کرکے قیمتوں کو برقرار رکھا ہے، جس سے حکومت کو دو ارب ستتر کروڑ روپے کا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔