تھرپارکر کےکچھ علاقوں میں گرد آلود ہوائوں کے بعدبارش ہوئی ہوئی ہے
تھرپارکر کےکچھ علاقوں میں گرد آلود ہوائوں کے بعدبارش ہوئی ہوئی ہے

سمندری طوفان ’تاؤتے‘ کے اثرات پاکستان میں بھی ظاہر ہونے لگے

سمندری طوفان ’تاوتے‘ کے اثرات پاکستان کے علاقوں میں ظاہر ہونے لگے۔
تھرپارکر کےکچھ علاقوں میں گرد آلود ہوائوں کے بعدبارش ہوئی ہوئی ہے جبکہ میرپورخاص، سانگھڑ اور عمرکوٹ کے مختلف علاقوں میں بھی بوندا باندی ہوئی۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان تاؤتے سے متعلق 9 واں الرٹ جاری کردیا ہے جس کے مطابق طوفان گزشتہ 12گھنٹوں کے دوران 15کلومیٹر کی رفتار سے شمال کی جانب بڑھ رہا ہے، ٹھٹہ کے جنوب سے 580 کلومیٹر دوراورکراچی کے جنوب اور جنوب مشرق سے650کلومیٹر دور ہے۔
طوفان کے مرکز میں ہوائیں 180سے200کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ ہواؤں کی رفتار کبھی کبھی 220کلومیٹر کو چھورہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سانگھڑ، بدین، عمر کوٹ اورتھر میں 36گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش ہوسکتی ہے، ان علاقوں میں ہوائیں 40سے60کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔
تیز ہواؤں کی وجہ سے پھلوں کے کھیتوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے جبکہ کراچی، حیدرآباد، شہید بے نظیر آباد، ٹھٹہ، بدین اور دیگر علاقوں میں موسم کل تک گرم سے شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔