حکومت کی منظور کردہ قرار داد کو تمام پارلیمنٹیرینز مل کر اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر لے کر جائيں اور انہیں تھمائيں، اپوزیشن لیڈر کا اسمبلی میں خطاب
حکومت کی منظور کردہ قرار داد کو تمام پارلیمنٹیرینز مل کر اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر لے کر جائيں اور انہیں تھمائيں، اپوزیشن لیڈر کا اسمبلی میں خطاب

آئندہ جمعہ کو یوم القدس کے طورپر منایا جائے، شہباز شریف

قومی اسمبلی میں خطاب کرتےہوئے اپوزيشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہےکہ حکومت کی منظور کردہ قرار داد کو تمام پارلیمنٹیرینز مل کر اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر لے کر جائيں اور انہیں تھمائيں۔
شہباز شریف نے کہاکہ اسرائيل اور بھارت کے مظالم میں بہت مماثلت ہے، کہاں کاطریقہ ہے کہ نہتی قوم پراسرائیل کی فوج پِل پڑے اور ہر چیز تہہ و بالاکردے، اگرکوئی اسلامی ملک ذرا بھی کچھ کرتا تو اس پرفوری جنگ مسلط کردی جاتی، طوفان نازل ہوجاتا۔
اپوزيشن لیڈر نے کہا کہ کہا آج عالمی میڈیاخاموش ہے،اس کی زبان پر تالے لگ گئے ہیں، ایسی حرکت کسی اورملک میں ہوتی توکیادنیا خاموش رہتی؟ ان کاقصور یہ ہےکہ یہ مسلمان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں عملی اقدامات کرنا ہوں گے ، آئندہ جمعہ کو یوم القدس کے طورپر منایا جائے اور ایوان سے منظور شدہ قرار داد اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر جاکرحوالے کی جائے۔