لاہور ہائیکورٹ نے 7500والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی پر فیصلہ سنا دیا

عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

               
May 18, 2021 · اہم خبریں, قومی
سانحہ ماڈل ٹاؤن متاثرین کی طرف سے بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیے۔فائل فوٹو

سانحہ ماڈل ٹاؤن متاثرین کی طرف سے بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیے۔فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ نے 7500والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی پر حکومتی پابندی کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا ،عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے حاجی آصف سمیت دیگر کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا تھا ، درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا کہ دو مئی 2021کو 7500والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی ہونا تھی ، قرعہ اندازی سے دو دن قبل اچانک پابندی لگا دی گئی ۔عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی ۔