ملک میں مسئلہ برابری کا ہے ۔جسٹس قاضی امین

یہاں ہفتے کے دن بھی عدالتیں لگ جاتی ہیں ۔ریمارکس

               
May 18, 2021 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی امین عدالتی نظام پر برس پڑے ، ایک کیس میں ریمارکس دیے کہ ملک میں مسئلہ برابری کا ہے ، یہاں ہفتے کے دن بھی عدالتیں لگ جاتی ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق قتل کے ملزم کی ضمانت کے کیس میں جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیے کہ مسئلہ یہ ہے کہ ملک میں برابری کا نظام نہیں ۔

واضح رہے کہ 7 مئی بروز ہفتہ لاہور ہائیکورٹ میں شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی تھی ۔ جس دوران شہبازشریف کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ شہبازشریف برطانیہ کے ڈاکٹر سے چیک اپ کیلیے وقت لے چکے ہیں اور ان کی کل فلائٹ بھی ہے ، حکومت نے نیا طریقہ نکالا ہے اور شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ میں شامل کر دیاہے ۔