سندھ حکومت نے عالمی وبا کورونا کے باعث بیوٹی پارلرز، شادی ہالز، مزارات اور پارکس کو مزید بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سندھ حکومت نے کورونا ایس او پیزکے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت سنیما گھر، بیوٹی پارلرز، شادی ہالز، مزارات، پارکس بند رہیں گے جب کہ کھیلوں کی سرگرمیوں پر بھی پابندی برقرار رہے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری دفاترکے اوقات کار معمول کے مطابق کردیے گئے ہیں اورکاروبارکے اوقات کار صبح 6 تا رات 8 بجے تک ہوں گے جب کہ صوبے بھر میں ہفتہ اوراتوار کاروبار بند رہے گا، دفاتر میں ملازمین کی حاضری 20 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کےمطابق ہوٹلز اور ریسٹورینٹس کے لیے رات 12 بجے تک کاروبارکی اجازت ہوگی جبکہ ڈائن ان ٹیبل سروس پر بھی پابندی برقرار ہے گی۔نوٹیفیکیشن کے مطابق حکم نامے کا اطلاق 31 مئی تک ہوگا۔