روٹی کی قیمت 4روپے اضافہ۔ 12روپے ہو گئی

مہنگا آٹا خرید کر 8روپے کی روٹی فروخت نہیں کر سکتے ۔ آفتاب گل

               
May 18, 2021 · اہم خبریں, قومی
متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے لاہور میں روٹی کی قیمت میں 4 روپے اضافے کا اعلان کیا۔فائل فوٹو

متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے لاہور میں روٹی کی قیمت میں 4 روپے اضافے کا اعلان کیا۔فائل فوٹو

مہنگائی کے مارے عوام کیلیے بری خبر ہے کہ اب روٹی کی قیمت میں 33فیصد اضافہ کر دیا گیا، روٹی کی قیمت 4روپے اضافہ کے بعد8روپے سے بڑھ کر 12روپے ہو گئی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے لاہور میں روٹی کی قیمت میں 4 روپے اضافے کا اعلان کیا،صدر آفتاب گل نے کہا کہ مہنگا آٹا خرید کر 8روپے کی روٹی فروخت نہیں کر سکتے ۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے رواں برس پنجاب میں ریکارڈ گندم کی پیداوار کا دعویٰ کیا جا رہا ہے، حکومت کی جانب سے پنجاب میں دو کروڑ میٹرک ٹن گندم کی پیداوار  کا کہا گیا ہے ۔ دوسری جانب عام مارکیٹ میں آٹے کے نرخ میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث روٹی مہنگی کی گئی ہے ۔