نواز شریف کی شیخوپورہ میں ضبط شدہ جائیداد کی نیلامی کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ 88کنال اراضی نواز شریف سے 75ملین روپے کی ادائیگی کے بعد خرید چکا ہوں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ نواز شریف کو 75ملین روپے کی ادائیگی کے بعد سیل ڈیڈ پرعمل درآمد ہونا تھا مگر نواز شریف کی گرفتاری کے باعث ایسا ممکن نہ ہو سکا ، سیل ڈیڈ پرعملدرآمد کے لیے سول کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے ،ڈی سی شیخو پورہ نے اراضی کی نیلامی کیلیے 20مئی کی تاریخ دی ہے، ڈپٹی کمشنرکو اقدام سے روکا جائے ۔
ادھرنواز شریف کے لاہور میں پھلوں کے باغات کی نیلامی کا فیصلہ بھی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔