طبیعت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے ایکسرے کیے گئے۔فائل فوٹو
طبیعت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے ایکسرے کیے گئے۔فائل فوٹو

شہباز شریف کی ڈسکہ آمد۔ نوشین افتخار سے ملاقات

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے ملک کو تباہ کر دیا ،ہمارے دور میں لوڈ شیڈنگ ختم ہو گئی تھی ، ایسی بد ترین حکومت نہیں دیکھی ۔

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے سیالکوٹ میں منشا اللہ بٹ کی رہائشگاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے آئے روز نت نئے اسکینڈل آتے ہیں ،غزہ میں ظلم و بربریت کا بازار گرم ہے لیکن کوئی روکنے والا نہیں ۔

اس سے قبل شہبا زشریف ڈسکہ میں ن لیگ کی ایم این اے نوشین افتخار کے گھر پہنچے اور تمام اہلخانہ سے ملاقات کی ،شہباز شریف نے نوشین افتخار سے ان کے والد کی وفات پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی ۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا کہ ظاہرے شاہ نواز شریف کے با اعتماد ، قریبی اور مخلص ساتھی تھے ،نوشین افتخار کی فتح ظاہرے شاہ سے عوام کی محبت کا مظہر ہے ،نوشین افتخار بہادر والد کی بہادر اور نڈر بیٹی ہیں۔

شہباز شریف نے نوشین افتخار کو ضمنی انتخاب میں بھرپور مقابلہ کرنے پر شاباش دی ۔شہباز شریف نے ڈسکہ کے مقامی لوگوں سے بھی ملاقات کی ۔