اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی کیخلاف غیرقانونی بھرتیوں کی انکوائری بند کر دی گئی۔احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے نیب کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ سنایا۔ نیب تفتیشی افسرکی جانب سے عدالت میں مکمل رپورٹ جمع کروائی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں ریفرنس پر دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ چوہدری پرویز الٰہی اوردیگر کے خلاف 79 غیر قانونی بھرتیوں کی انکوائری زیر التوا تھی۔ انکوائری میں نامزددیگر ملزمان جاوید قریشی اور مشیرعالم وفات پا چکے ہیں۔
ریفرنس کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی وزیر لوکل گورنمنٹ تھے تو متذکرہ افراد کو سولہویں سکیل میں بھرتی کیا گیا تھا۔غیر قانونی بھرتیوں کیلئے رولز میں نرمی اس وقت کے وزیر اعلیٰ نے کی تھی، مرکزی ملزمان وفات پا چکے ہیں لہٰذا انکوائری بند کی جائے۔ عدالت نے پرویزالہٰی کےخلاف انکوائری بندکرنےکی درخواست منظور کرتے ہوئے انکوائری بند کرنے کا حکم دے دیا۔