آٹا 35 روپے فی کلو سے 80روپے تک پہنچا دیا۔فائل فوٹو
آٹا 35 روپے فی کلو سے 80روپے تک پہنچا دیا۔فائل فوٹو

رنگ روڈ منصوبے کے اصل مجرم وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں۔ مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ رنگ روڈ منصوبے کے اصل مجرم وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں ، عوام عمران خان اور عثمان بزدار کی گرفتاری کے منتظر ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ 400 ارب کی چینی چوری کا حکم عمران خان نے دیا ہو اور استعفیٰٰ اور انکوائری کمیشن کا تماشہ کیا جائے، پہلے عمران صاحب حکم دیتے ہیں، چوری اور ڈاکہ ڈالتا ہے، وزیر استعفیٰ دیتا ہے، انکوائری کمیشن بنتا ہے واہ واہ ہوتی ہے پھر اللہ اللہ خیر سلہ ،عمران صاحب اپنی کرپشن کو چھپانے کے لیے اپنے منصب اور اختیار کا غیر ائینی، غیر قانونی اور ناجائز استعمال کر رہے ہیں۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران صاحب کٹہرے میں کھڑے ہوکر جواب دیں کہ رنگ روڈ منصوبے کی توسیع کا حکم کیوں دیا؟ عمران صاحب کٹہرے میں کھڑے ہوکر جواب دیں کہ رنگ روڈ منصوبے پر عملدرآمد کے لئے وزیر اعلی پنجاب کو ڈائریکٹیو کیوں جاری کیا؟۔