پاکستان مسلم لیگ نون کے سربراہ میاں محمد نوازشریف نے لیگی رہنما محمد زبیر سے وضاحت طلب کرلی کہ انھوں نے اسٹيبلشمنٹ سےصلح کا بيان کيوں ديا تھا۔ محمد زبير نےغلطی تسليم کرتے ہوئے معافی مانگ لی ہے۔
نجی ٹی وی نے بتایا کہ اسٹيبلشمنٹ سے ڈيل کا تاثر دينے والوں سے نوازشريف نے سخت ناراضی کا اظہار کرديا۔ ليگی قائد نے اپنے ہی ترجمان محمد زبير سے متنازع بيان پر وضاحت طلب کرلی ۔
ليگی ذرائع کے مطابق اسٹيبلشمنٹ سےصلح کا بيان دينے پر نوازشريف نے محمد زبير کو ترجمان کےعہدے سے ہٹانے کی مشاورت کی تو شريف خاندان کی اہم شخصيت کی سفارش پر معاملہ شوکازتک محدود کرنےکا فيصلہ ہوا۔ شوکاز کے جواب ميں محمد زبير نے اپنی غلطی تسليم کرتے ہوئے معافی مانگ لی تاہم پارٹی کے کچھ سينئر رہنما اب بھی محمد زبير کےبيان سےناراض ہيں کيونکہ انہيں اس بيان کی صفائياں دينی پڑرہی ہيں۔
سينئر ليگی رہنما نے سماء کو بتايا کہ نوازشريف کی وضاحت صرف محمد زبير کے ليے نہيں بلکہ شہبازشريف کےقريبی پارٹی رہنماؤں کے ليے بھی پيغام ہے کہ ڈيل کا تاثر نہ ديا جائے جبکہ متنازع بيانات دينے والے ليگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ايسے بيانات اس ليے ديے جاتے ہيں کيونکہ شہبازشريف کی سرگرميوں سےحکومت پريشان ہے۔