پنو عاقل۔سانگی کے قریب تیز رفتاری کے باعث مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کوچ کو حادثہ ملتان سے کراچی جاتے ہوئے پیش آیا، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 13 ہوگئی، 11 لاشیں روہڑی تحصیل اسپتال جب کہ دولاشیں تحصیل ہسپتال پنوعاقل منتقل کردی گئی ہیں۔
حادثے میں زخمی ہونے والوں اور لاشوں کو سول ہسپتال سکھر اور تعلقہ ہسپتال پنوں عاقل منتقل کیا جارہا ہے جب کہ کینٹ سے پاک فوج کے جوان بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں میں حصہ لیا۔