سندھ اسمبلی کے قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین ہم خیال گروپ سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کو ووٹ پاکستان تحریک انصاف کی وجہ سے ملے ہیں انہیں اپنی حد میں رہنا چاہیے۔
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف کوئی بھی بلاک نہیں بنافارورڈ بلاک کے اپنے مسائل ہوسکتے ہیں ، راجہ ریاض یاد رکھیں ان کو پیپلز پارٹی میں کتنے ووٹ ملے تھے۔
حلیم عادل نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے اپوزیشن لیڈرکوسیاسی دہشت گرد بنا دیا گیا ہے جس سے سندھ حکومت کامکروہ چہرہ سامنے آگیا ہے۔سندھ میں درجنوں لوگ ڈاکووَں نے قتل کردیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم عدالتوں اورانصاف پریقین رکھتے ہیں،عمران خان کا غریبوں کو بھینس یا مرغیاں دینے پر مذاق اڑایا گیا لیکن بلاول ہاوَس میں بھینسیں پالنا جائز ہے ۔