پاکستان میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے سبب مزید131ہلاکتیں اور4ہزار207کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی) کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار987تک پہنچ گئی جب کہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ90ہزار391 ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 66 ہزار282ہے اور8لاکھ 4 ہزار122افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار640افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار854، خیبرپختونخوا 3 ہزار855، اسلام ا?باد 740، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 270 اور آزاد کشمیر میں 521 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 79 ہزار789،خیبرپختونخوا ایک لاکھ 28 ہزار33، پنجاب3لاکھ 31ہزار102 سندھ 3 لاکھ 3ہزار323، بلوچستان24ہزار223، آزاد کشمیر 18 ہزار469 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار452افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔