جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے رہنما مفتی کفایت اللّٰہ کی ضمانت منسوخ ہونے پرعد الت کےاحا طےسے گرفتارکرلیاگیا،پانچ روزہ ریمانڈ پرسی ٹی ڈی کے حوالے کردیا گیا،کیس کی آئندہ سماعت 24مئی کو ہوگی ۔
ذ رائع کے مطابق تھری ایم پی او کے تحت مفتی کفایت اللہ کو گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہائی ملی تھی، انھیں گزشتہ روز انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔
اس موقع پرانسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج جسٹس مختیار خان نے دلا ئل سننے کےبعد جےیوآئی رہنما کی ضمانت منسوخ کردی،عد الت کےاحاطےسےگرفتاری کے بعد انھیں سی ٹی ڈی ہزارہ کو پانچ روز کے جسمانی ریمانڈ پر حو الے کیا گیا ۔