طور خم سرحد ۔ پیدل آمد و رفت پر پابندی تاحکم ثانی برقرار

واپس آنے والے پاکستانیوں کا کورونا تیسٹ لازمی ہے۔

               
May 20, 2021 · اہم خبریں, قومی
سرحد کوافغان شہریوں کی آمدورفت کے لیے کھول دیا جائے۔فائل فوٹو

سرحد کوافغان شہریوں کی آمدورفت کے لیے کھول دیا جائے۔فائل فوٹو

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی ) نے طور خم سرحد پر کورونا روک تھام کیلیے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق طورخم سرحد پر پاکستانی شہریوں کی واپسی کے علاوہ پیدل آمد و رفت پر پابندی تاحکم ثانی برقرار رہے گی ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق واپس آنے والے پاکستانیوں کا کورونا تیسٹ لازمی ہے ،مال بردار گاڑیوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق بحال رہے گی ۔