چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک کو خیراتی ادارے کی طرز پر چلانے کا عمران خان کا تجربہ ناکام ہو گیا ، آئندہ نسلوں نے عمران خان کی خوفناک تبدیلی کی قیمت ادا کرنی ہے ۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ جتنی تباہی عمران خان نے کی اتنی ملکی تاریخ میں کبھی نہیں ہویی، عمران خان کو معاشی بحران ورثے میں نہیں ملا ، سلیکٹڈ وزیر اعظم نے معاشی بحران پیدا کیا ، وباء بعد میں آئی عمران خان پہلے ہی معیشت کا جنازہ نکال چکے ہیں ۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خدشہ ہے کہ عمران خان کا اقتدار مدت پوری کر گیا تو ملک دیوالیہ نہ ہو جائے ، عمران خان اور حواری لوٹ مار کرکے لندن بھاگ جائیں گے ، وہ حکمران ملک کیسے چلا سکتا ہے جس کی باتوں کو کوئی سنجیدہ ہی نہ لے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا سب سے بڑا جرم ملک کے نوجوانوں کی امیدوں کا قتل ہے ، اس حکومت میں پاکستان بد ترین سیاسی انتقامی ، مالی بحران کا شکار ہے ۔