شہباز شریف آج ولی باغ، چارسدہ جائیں گے

شہباز شریف عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما محترمہ بیگم نسیم ولی خان کی وفات پر تعزیت کریں گے۔ مریم اورنگزیب

               
May 20, 2021 · قومی
نجی بینک کے وائس صدر اورہیڈ آف کمپلائنس عاصم سوری کو گرفتارکرلیا۔فائل فوٹو

نجی بینک کے وائس صدر اورہیڈ آف کمپلائنس عاصم سوری کو گرفتارکرلیا۔فائل فوٹو

مسلم لیگ نون کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف آج ولی باغ، چارسدہ جائیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پارٹی صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف آج ولی باغ، چارسدہ جائیں گے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما محترمہ بیگم نسیم ولی خان کی وفات پر تعزیت کریں گے۔

مریم اورنگزیب کا بتانا ہے کہ شہباز شریف کے ہمراہ پارٹی کے دیگر قائدین بھی تعزیت کے لیے ولی باغ جائیں گے، شہباز شریف سہہ پہر تین بجے کے قریب ولی باغ پہنچیں گے۔