سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 70 ماتلی میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے، جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
الیکشن کمیشن سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شام 6 بجے سے پہلے کوئی بھی میڈیا غیر حتمی نتیجے کا اعلان نہیں کر سکتا۔
مذکورہ حلقے میں پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔پیپلز پارٹی کے امیدوار حاجی محمد ڈاڈا ہالیپوٹو اور جے یو آئی کے مولانا گل حسن ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہیں۔
حلقہ پی ایس 70 ماتلی کے 123 پولنگ اسٹیشنز میں سے 41 کو حساس اور 12 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔یہ سیٹ پیپلز پارٹی کے رکنِ اسمبلی بشیر احمد کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔