مسلم لیگ(ن) کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف جہانگیر ترین گروپ کی دھمکی سے تخت لاہور لرزنا شروع ہوگیا ہے۔عثمان بزداربھی کرسی چھن جانے کے خوف سے منظرعام پرآگئے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں حکومتی ارکان کی بڑی تعدادعثمان بزدارسے ناراض ہے،حکومت اورحکومتی ارکان و یلے ہیں،عثمان بزدارتوویسے ہی لاہورسیرکرنے کے لئے آ ئے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارحکومتی ارکان سے الوداعی ملاقاتیں کررہے ہیں۔