شیخ رشید نے فیصل مسجد کا دورہ کیا ، نمازجنازہ اور تدفین کے انتظامات کا جائزہ لیا۔فائل فوٹو
شیخ رشید نے فیصل مسجد کا دورہ کیا ، نمازجنازہ اور تدفین کے انتظامات کا جائزہ لیا۔فائل فوٹو

ترین گروپ کے لوگوں کوشکایات ہیں توبتائیں۔ شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان تمام مسائل سے سرخرو ہو کر نکلیں گے۔ بجٹ میں جہانگیرترین گروپ کے لوگ عمران خان کوووٹ دیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کے حوالے سے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے سیاسی معاملات پرگفتگوہوئی ہے، عثمان بزدارانتقامی کارروائی کررہے ہیں نہ کرناچاہتے ہیں، وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ ترین گروپ کے لوگوں کوشکایات ہیں توبتائیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ دنیامیں اپوزیشن لیڈروطن واپس آتے ہیں مگر ہمارے ملک میں یہ لوگ باہرجاناچاہتے ہیں،یہ بھگوڑے ہیں اورصور تحال کاسامناکرنے کے بجائے بھاگ جاتے ہیں۔حدیبیہ کیس 2 سے 3 ہفتے میں دائرکردیں گے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میں ملک سے بھاگنے کے بجائے اڈیالہ جیل میں پھانسی قبول کروں گا، منی لانڈرنگ اورشوگرملزکیسزشہزاداکبر دیکھ رہے ہیں،ادارے،عمران خان اورحکومت ایک پیج پرہیں۔