اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ صوبے میں تبدیلی کا کوئی چانس نہیں۔ ہم پاکستان تحریک انصاف کے اتحادی ہیں اور رہیں گے، ہماری طرف سے حکومت کے خلاف کبھی تحریک عدم اعتماد نہیں آئے گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے فی الحال پکانے کیلیے کچھ اکٹھانہیں کیا،ہمارے ساتھ پہلے دن جوچیزیں طے ہوئیں ان پرعملدرآمدنہیں ہوا، جہانگیرترین پارٹی کاحصہ ہیں اورتحریک انصاف میں موجودہیں، جب حکومت کومشکل پڑتی ہے توساتھ دیتے ہیں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کہنے پر میں نے اور چوہدری شجاعت نے بڑی محنت سے مولانا فضل الرحمن کا مسلہ حل کیا۔ سسٹم کی بہتری کیلیے آصف زرداری،بلاول نے میری بات مان لی اوربلامقابلہ سینیٹرمنتخب کرانے میں اہم کرداراداکیا۔
پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ حکومت کو سینیٹ الیکشن میں کامیابی دلوائی مگراس کے باوجود حکومت کی جانب سے ابھی تک خاموشی ہے۔