پنجاب حکومت نے بلدیاتی ادارے بحال کرنے کے عدالتی فیصلے کو چیلنج کر دیا، حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں ابتدائی نظر ثانی درخواست دائرکی گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت نے فیصلے کے خلاف جامع اپیل کچھ روز میں دائرکرنے کا فیصلہ کیا ۔ نظرثانی درخواست میں کہا گیا کہ پنجاب بلدیاتی اداروں سے متعلق نیا قانون لا رہا ہے ، نئے قانون میں لوکل نمائندوں کو زیادہ با اختیار بنایا جائے گا۔
پنجاب حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ 2016 کے بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے سے مسائل ہوں گے ، بلدیاتی اداروں کی بحالی کے 25 مارچ کے فیصل پر نظر ثانی کی جائے۔
ادھر بلدیاتی ادارے بحال نہ کرنے پر سپریم کورت میں پنجاب حکومت کے خلاف توہین عدالت کی دوسری درخواست دائرکردی گئی ،درخواست میں چیف سیکریٹری اور سیکریٹری بلدیات کو فریق بنایا گیا ۔ درخواست مسلم لیگ ن کے سابق میئرلاہورنے دائر کی ۔