سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 70ماتلی بدین کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی نے کلین سوئپ کرلیا۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی پی امیدوار حاجی محمد ہالیپوٹو 46420ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جب کہ جے یو آئی کے گل حسن 6231ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پی ایس70بدین کے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر پیغام میں کہا کہ پی پی امیدوار کی کامیابی ضلع بدین کی عوام کی فتح ہے، ماتلی کی عوام نےدھاندلی کوناکام بنایا، سلیکٹڈ کو بھی مسترد کر دیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی ایم ایف کوضمنی انتخابات میں مسلسل شکست ہورہی ہے،ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی اورحواری ضمانتیں ضبط کراچکے ہیں ، موجودہ صورتحال سلیکٹڈحکمرانوں کےلیے آئینہ ہے،انہوں نے کہا کہ خان صاحب نوشتہ دیوار پڑھو اورگھرجا، پی پی عوام کے حقوق کی لڑائی لڑرہی ہے، عوامی مسائل کے حل کیلیے دن رات کام کر رہے ہیں۔