پاکستان میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید102افراد جان کی بازی ہارگئے اور3ہزار70نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد20 ہزار89تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ93ہزار461 ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 63 ہزار229ہے اور8لاکھ 10 ہزار143افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار704افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار869، خیبرپختونخوا 3 ہزار875، اسلام ا?باد 741، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 270 اور آزاد کشمیر میں 523 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد80ہزار10،خیبرپختونخوا ایک لاکھ 28 ہزار561، پنجاب3لاکھ 32ہزار، سندھ 3 لاکھ 4ہزار571، بلوچستان24ہزار318، آزاد کشمیر 18 ہزار547اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار454افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔