پاکستان نے 3 جے ایف-17 تھنڈر طیارے نائیجیریا کو بیچ دیے

جے ایف 17 تھنڈر نائیجیریا ائیرفورس کے سپرد کیے گئے۔ترجمان پاک فضائیہ

               
May 21, 2021 · اہم خبریں, قومی
نائیجیریا کے وزیر دفاع بشیر مگاشی نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی۔فائل فوٹو

نائیجیریا کے وزیر دفاع بشیر مگاشی نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی۔فائل فوٹو

پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ نے 3 جے ایف-17 تھنڈر طیارے نائیجیریا کو دے دیے۔ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ جے ایف 17 تھنڈر نائیجیریا ائیرفورس کے سپرد کیے گئے۔

نائیجیریا کے وزیر دفاع بشیر مگاشی نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی۔وزیردفاع نائیجیریا نے اس موقع پر کہا کہ نائیجیرین فضائیہ کی صلاحیت بڑھانے اور دوطرفہ تعاون پر پاکستان اور پاک فضائیہ کےممنون ہیں۔