معروف عالم دین اور مبلغ مولانا طارق جمیل کے’ایم ٹی جے فاؤنڈیشن‘ کی جانب سے ایمبولینس سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ایم ٹی جے فاؤنڈیشن کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مولانا طارق جمیل فاؤنڈیشن ایمبولینس کی کچھ تصویریں شیئرکی گئیں۔
انسٹاگرام پر شیئرکی گئی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مولانا طارق جمیل ایمبولینس سروس کا دورہ کررہے ہیں۔
پوسٹ کے کیپشن میں بتایا گیا کہ ’مولانا طارق جمیل ’ایم ٹی جے فاؤنڈیشن‘ کے ذریعہ نئی خریدی گئی ایمبولینس گاڑیوں کا دورہ کررہے ہیں۔‘
انسٹاگرام پوسٹ میں اُن تمام صاحب استطاعت افراد کا بھی شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے ضرورتمندوں کی خدمت کے لیے ایمبولینسز خریدنے میں ’ایم ٹی جے فاؤنڈیشن‘ کی مدد کی۔
مولانا طارق جمیل کے اس نیک اقدام کو اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل نے حال ہی میں کپڑوں کا اپنا برانڈ لانچ کیا ہے جس پر اُنہیں کافی تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔