سردار محمد صالح بھوتانی قلمدان لینے پر صوبائی وزیر بلوچستان کے عہدے سے مستعفی ہو گئے ۔ گورنر بلوچستان نے استعفیٰ منظورکرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق گورنر ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ سردار محمد صالح بھوتانی صوبائی وزیر کی حیثیت سے مستعفی ہوگئے ہیں ، گورنر بلوچستان نے ان کا استعفیٰ منظور کرلیاہے ۔ ادھر استعفے کے بعد محمد صالح نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بطور صوبائی وزیر استعفیٰ دینے کا مقصد اس گناہ میں زیادہ شریک نہ ہونا ہے ۔
پریس کانفرنس میں سردار صالح بھوتانی نے دعویٰ کہا کہ مزید دوست رابطے میں ہیں اور بھی استعفے آ سکتے ہیں ، جام کمال میں بروقت درست فیصلے کرنے کی قوت نہیں ، عبدالقدوس بزنجو کے دور میں بنائے بجٹ کو جام کمال نے مسترد کیا ، ان کی وجہ سے بلوچستان ترقیاتی منصوبوں سے محروم رہا۔
صالح بھوتانی ہمیں کہا گیا کہ پہلے سال ترقیاتی اسکیموں کا آغا زہو گیا ، پھر کہا گیا کہ دوسرے سال ہوگا لیکن دوسرے سال بھی اسکیمیں شروع نہ ہو سکیں ہمیں بجٹ میں حصہ نہیں ملا، بلوچستان میں ترقی صرف کرینگے ، ہو جائیگا ، سوچا جا رہا تک ہی ہے لیکن عملی طور پرکچھ نہیں ہورہا۔