اسلام آباد۔وزارت صحت کی جانب سے کورونا ویکسین کے سائیڈایفیکٹ کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ جاری کردی گئی۔
وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا ویکسین کے 38 لاکھ میں سے صرف 4 ہزار 329 میں منفی اثرات سامنے آئے ہیں، منفی اثرات والے 35.7 فیصد افراد بخار میں مبتلا ہوئے۔ 15.4 فیصد منفی اثرات والے افرادکوسر اور جسم میں درد کے ساتھ فلوکی بھی شکایت ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق 33.1 فیصد کو انجکشن لگانے والی جگہ پر درد کی شکایت تھی،اس کے علاوہ 6.7 فیصد منفی اثرات والے افراد کو ڈائریا جبکہ 8.9 فیصد کو ہلکی نوعیت کی شکایات ہوئیں۔