کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے ترمیمی حکم نامہ جاری کردیا، اب سندھ بھر میں جمعہ اور اتوار کو تمام کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی۔
ذرائع کے مطابق سندھ میں کاروباری سرگرمیوں، مارکیٹس کی ہفتہ وار 2 تعطیلات کا شیڈول ایک بار پھر تبدیل کردیا گیا ہے، اور اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے کے روز سندھ میں کاروباری سرگرمیاں جاری رکھی جاسکیں گی، جب کہ جمعہ اور اتوار کو تجارتی مراکز اور شاپنگ پلازہ بند رہیں گے۔
آؤٹ ڈور ڈائننگ کی رات 12 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔فائل فوٹو
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos