لندن پولیس واقعہ کی تحقیقات کرائے اور ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے، صدر مسلم لیگ ن
لندن پولیس واقعہ کی تحقیقات کرائے اور ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے، صدر مسلم لیگ ن

اللہ کا شکر ہے حملے میں نواز شریف محفوظ رہے، شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف پر حملے کی نیت سے دفتر میں گھسنا شرمناک اور افسوس ناک ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں لیگی صدر شہباز شریف نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ نواز شریف اس حملے میں محفوظ رہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ نقاب پوش افراد کا دفتر میں گھسنا اور دھمکیاں دینا قابل مذمت ہے۔
شہباز شریف نے لندن پولیس سے مطالبہ کیا کہ وہ واقعہ کی تحقیقات کرائے اور ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے۔