پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 74 افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے، تین ہزار 826 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی ) کے مطابق پاکستان میں حالیہ اموات کے بعد مہلک وائرس کی نذر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار 251 ہوگئی جبکہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد نو لاکھ 552 ہو گئی۔ آٹھ لاکھ 17 ہزار 681 افراد وائرس کو شکست دیکر روبصحت ہو گئے جبکہ ملک بھر میں 62 ہزار 620 ایکٹو کیسز ہیں ۔
پنجاب کورونا متاثرین اور اموات میں سب سے آگے ہیں ، صوبہ پنجاب میں تین لاکھ 33 ہزار 971 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، نو ہزار 768 جاں بحق ہوئے جبکہ تین لاکھ 439 افراد صحتیاب ہوئے ، صوبے میں 23 ہزار 764 ایکٹو کیسز ہیں ۔سندھ کورونا متاثرین اور اموات کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہیں ، سندھ میں تین لاکھ آٹھ ہزار 118 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، دو لاکھ 80 ہزار 997 افراد ریکور ہوئے جبکہ چار ہزار 909 افراد جاں بحق ہوئے ، صوبے میں 22 ہزار 212 ایکٹو کیسز ہیں ۔
خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 29 ہزار 413 افراد مہلک وائرس کا نشانہ بنے ، ایک لاکھ 19 ہزار 241 افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی جبکہ چھ ہزار 248 ایکٹو کیسز ہیں ۔ تین ہزار 924 افراد جاں بحق ہوئے ۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 80 ہزار 312 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا، 745 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 71 ہزار 939 افراد صحتیاب ہوئے ، سات ہزار 628 ایکٹو کیسز ہیں ۔
بلوچستان میں 24 ہزار 517 افراد کورونا کا شکار ہوئے ، 270 اموات ہوئیں جبکہ 23 ہزار 231 افراد ریکور ہوئے ، ایک ہزار 16 افراد زیرعلاج ہیں ۔ گلگت بلتستان میں پانچ ہزار 482 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، 107 افراد جاں بحق ہوئے ، پانچ ہزار 291 افراد نے وائرس کو شکست دی جبکہ 84 افراد جاں بحق ہوئے۔
آزاد جموں و کشمیر میں 18 ہزار 739 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 528 افراد جاں بحق ہوئے اور 16 ہزار 543 افراد روبصحت ہوئے ، ایک ہزار 668 اب بھی زیر علاج ہیں ۔