پنڈورا لیکس کی آزاد انہ تحقیقات ہونی چاہییں۔فائل فوٹو
پنڈورا لیکس کی آزاد انہ تحقیقات ہونی چاہییں۔فائل فوٹو

سندھ میں اسکول کالجز، مزید دو ہفتے کیلیے بند کرنے کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاکہ سندھ میں کورونا کیسز بڑھ کر 8٫37 فیصد ہیں ، اس صورتحال میں کوئی نرمی کی گنجائش نہیں، صوبے میں اسکول اورکالجز مزید دو ہفتے کیلیے بند کیے جا رہے ہیں،دکانوں کو بھی 8 کی بجائے 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، اجلاس میں کہا گیا کہ گزشتہ سال رمضان اورعید کے بعد کورونا کیسز بڑھے ، رواں سال تجربات کو سامنے رکھتے ہوئے ہم نے حکمت عملی اپنائی، کراچی میں کورونا کیسزکی شرح 13٫8 فیصد ہے ، حیدر آباد میں  10٫8 فیصد ہے ۔ہم نے جن اقدامات کا کہا تھا وہ نہیں مانے گئے، صوبے میں کیسزکی تعداد بڑھ کر 8٫37 فیصد ہو گئی ہے ۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کورونا ٹاسک فورس نے ایڈوائس دی کہ سخت اقدامات کرنا ہوں گے ، دکانوں کے اوقات 8 کی بجائے 6 بجے تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے،مالزکے اندر جو فارمیسز ہیں انہیں بھی 6 بجے بند کیا جائے گا۔ پٹرول پمپ ، ٹیک اوے ، ہوم ڈیلوری کھلی رہے گی۔