ویزا نرمی کا اعلان افغانستان میں کام کرنے والے صحافیوں کے تحفظ کے لیے کیا جارہا ہے۔فائل فوٹو
ویزا نرمی کا اعلان افغانستان میں کام کرنے والے صحافیوں کے تحفظ کے لیے کیا جارہا ہے۔فائل فوٹو

 پاکستان کو عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی مل گئی

پاکستان کو عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی مل گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی کامیاب پالیسیوں نے دنیا بھر میں اپنا لوہا منوانا شروع کر دیا، پاکستان کو 5جون کو عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی مل گئی ، پاکستان کو تاریخ میں پہلی مرتبہ عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا ہے ۔

کانفرنس میں شرکت کیلیے صرف چار عالمی شخصیات کا چناؤ کر لیا گیا، وزیر اعظم عمران خان کو عالمی موحولیات کانفرنس کی صدارت کیلیے بھی چن لیاگیا، وزیر اعظم چار جون کی رات کو عالمی کانفرنس سے کلیدی خطاب کریں گے ۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئترس ، پوپ اور جرمن چانسلر شرکت کریں گے ۔ پانچ جون کو پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق اہم اعلانات کرے گا، بلین ٹری، کلین اینڈ گرین پاکستان کو اجاگر کیا جائے گا۔ الیکٹرک وہیکل پالیسی ، نیشنل پارک ، گرین جابزکواجاگرکیا جائے گا

معاون خصوصی امین اسلم نے عالمی یوم ماحولیات سے متعلق انتظامات شروع کر دیے ۔