وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کواسلام آباد طلب کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدارجہانگیرترین گروپ کے اراکین سے ہونے والی ملاقات کے متعلق عمران خان آگاہ کریں گے۔
وزیراعلیٰ وزیراعظم کو جہانگیرترین گروپ کے اراکین کے تحفظات سے بھی آگاہ کریں گے۔ پنجاب کےبجٹ پر بھی وزیر اعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔
خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے پاکستان تحریک انصاف کے جہانگیر ترین گروپ کے وفد نے چند روز قبل ملاقات کی ہے۔اراکین اسمبلی نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔