آٹا 35 روپے فی کلو سے 80روپے تک پہنچا دیا۔فائل فوٹو
آٹا 35 روپے فی کلو سے 80روپے تک پہنچا دیا۔فائل فوٹو

حکومت کی کارکردگی صفر،ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگا رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی صفر ہے ، صرف ہمارے دور کے منصوبوں پر تختیاں لگائی جا رہی ہیں ۔

مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ای لرننگ پروگرام پر بریفنگ لی جا رہی تھی ، ای لرننگ پروگام شہباز شریف نے شروع کیا تھا،  شہباز شریف کے دور میں دس لاکھ کتابوں کو الیکٹرانک شکل دی گئی، عمران خان کا ویژن ہے ای جھوٹ بولنا، پھراس کو بھول جانا، ہر منصوبہ بند کر کے الزام لگا کر ڈاکے ڈالتے ہیں، پھراس منصوبے پرانکوائری کمشین بناتے ہیں، تین سال سے عوام کاپیسہ لوٹا جا رہا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں ہر ہفتے مہنگائی میں 17 فیصد اضافہ ہوا ، پنجاب میں کرپشن کا بازار گرم ہے، آٹا چوری ، گھی اور ادویات چوری میں یہ لوگ انقلاب لائے،ان کا انقلاب ملک کو قرض بڑھانے میں ہے ، نواز شریف اور شہباز شریف نے سستے ترین منصوبے لگائے ۔شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال کر توہین عدالت کی گئی۔آٹے کی قیمت 130 روپے کلو ہو گئی ، اسکو کم نہیں کیا جا سکا۔

ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا تھ اکہ اگر مسلط ٹولہ فراڈ کرے گا تو عوام کے ہاتھ ان کا گریبان پکڑیں گے ،پی ٹی آئی پانچ کروڑ لوگوں کو غربت کی لکیر سے نیچے لے آئی،انہوں نے 50 لاکھ لوگوں کو بیروزگار کردیا۔