گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 308 نئے کیسز سامنے آئے ۔فائل فوٹو
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 308 نئے کیسز سامنے آئے ۔فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب مزید57ہلاکتیں

پاکستان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب مزید 57ہلاکتیں ریکارڈہوئیں جس کے بعد ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 308 تک پہنچ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی اوسی) کے مطابق گزشتہ روز3 ہزار60کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہکورونا کیسز شرح4.96 فیصد رہی۔ملک بھر میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد9 لاکھ3ہزار612 ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 62 ہزار620ہے اور 8 لاکھ 17 ہزار 681 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار 768 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 909، خیبر پختونخوا 3 ہزار 924، اسلام ا?باد 745، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 270 اور آزاد کشمیر میں 528 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 80 ہزار312،خیبرپختونخوا ایک لاکھ 29 ہزار 413، پنجاب 3 لاکھ 33 ہزار 971، سندھ 3 لاکھ 8ہزار118، بلوچستان 24 ہزار517، آزاد کشمیر 18 ہزار739 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 482 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔