مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی جانب سے سے آج تمام اپوزیشن جماعتوں کو عشائیہ دیا جائے گا۔عشائیے کے موقع پر سیاسی صورتحال پر بھی بات ہوگی۔
کے مطابق شہباز شریف ی جانب سے پیپلز پارٹی کوبھی عشائیے میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیرا عظم یوسف رضا گیلانی بلاول بھٹو اورآصف علی زرداری کی نمائندگی کریں گے۔ پاکستان ڈیموکرٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی جگہ ان کے بیٹے اسد محمود عشائیہ میں شریک ہوںگے۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف پی ڈی ایم میں پیپلز پارٹی اوراے این پی کی واپسی کے خواہشمند ہیں۔اس حوالے سے شہباز شریف نے نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن سے بھی مشاورت شروع کر دی ہے۔