کوئٹہ۔ بم دھماکے میں 5 افراد زخمی
دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اورعلاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
May 24, 2021 · قومی
بچوں نے کھیل کے دوران دستی بم اٹھا لیا تھا، جو کھیلتے ہوئے پھٹ گیا، ریسکیو ذرائع
کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر بشیر چوک کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ سڑک کنارے نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ہوا ، دھماکے بعد پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اورعلاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
زخمیوں کو فوری طورپرہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ابھی تک کسی گروپ نے دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔،